17 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کا سخت جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جہموری نظام دیگر ملکوں کے ہر اس عہدیدار کا ٹھوس جواب دے گا جو ملت ایران اور اسلامی انقلاب کی توہین کا مرتکب ہوگا۔

ابنا: محمد جواد ظریف نے صہیونی مرکز ساوان میں صدر اوباما کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ایران کے یورینیم کی افزودگي کے حق کو ختم نہیں کرسکتے۔ محمد جواد ظریف نے تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اوباما کا بیان امریکی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے ہے اور یہ بیان، ایران کے مقابلے میں امریکہ کی ناتوانی کا کھلا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم اپنی سربلندی اور انقلابی اصولوں کی پابندی سے دشمنوں کو میدان سے نکالنا چاہتی ہے تا کہ دشمن ایران پر اپنے نظریات مسلط نہ کرسکیں۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ صیہونی حکومت، ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے معاہدے سے خوفزدہ ہے اور جنیوا مذاکرات نے اس غلط فضا کو ختم کردیا جو صیہونیوں نے قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی بنیادیں خود اعتمادی، ایثار اور شہادت کی ثقافت ہے اور ملت ایران خود اعتمادی کے ایسے مقام تک پہنچ چکی ہے کہ کوئي بھی اس پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرسکتا۔

.......

/169